دنیا

میجر جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر شہید کیا۔ پنٹاگون

شیعت نیوز : امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر شہید کیا گیا ہے۔

قاسم سلیمانی کی شہادت کی خبر کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی پرچم کو ٹوئیٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ قدس کے عظیم سپہ سالار حاج قاسم سلیمانی درجہ شہادت پر فائز ہوگئے

پنٹاگون نے ماضی کی طرح من گھڑت الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی امریکی مفادات کے خلاف کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اپنے اوپر ہوئے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دے گا اور خاموش نہیں بیٹھے گا،حسن نصراللہ

اس حملے کے بعد امریکی حکام نے رائٹرز خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ امریکی ہیلی کاپٹروں کو ایران کی دو اہم شخصیات پر حملے کا حکم دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مالک اشتر زماں حاج قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام لیں گے، ایرانی وزیر دفاع

واضح رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی آج علی الصبح امریکی ہیلی کاپٹروں کے بہیمانہ حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد،مالک اشتر زمان حاج قاسم سلیمانی اور حشدشعبی کے ڈپٹی چیف مہدی المہندس شہید

امریکی حملے میں عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے بعض اعلی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں جن میں ابو نائب کمانڈر ابومہدی المہندس بھی شامل ہیں ۔

حزب اللہ عراق نے میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی شہادت کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قراردیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close