دنیا

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے تمام اقدامات ’’باطل‘‘ ہیں۔ یونیسکو

شیعت نیوز : اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’’ یونیسکو ‘‘ نے اپنے 207 ویں اجلاس میں متفقہ طور پر مقبوضہ بیت المقدس اور اس کی تاریخی دیواروں کے بارے میں ایک مسودہ قرارداد منظور کیا ہے جس میں ان تاریخی مقامات پر یکطرفہ اسرائیلی خلاف ورزیوں اور کارروائیوں کے مسترد ہوئے انہیں باطل قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ : کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی دعوت

قرارداد میں قابض ریاست سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ القدس کے پرانے شہر اور اس کی دیواروں کے تاریخی تشخص کی پامالی بند کرے یکطرفہ اور غیر قانونی کاروائیوں کو روکے۔

قرار داد میں بیت المقدس اور اس کے مضافات میں اسرائیل کے ان تمام اقدامات کی باطل ہونے کی تصدیق کی گئی جن کا مقصد مقدس شہر کے تاریخی تشخص کو نقصان پہنچانا ہے۔

اس قرارداد میں بیت المقدس کے بارے میں ’’ یونیسکو ‘‘ کی 16 قراردادوں میں پیش کردہ نکات اور مطالبات کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔

یونیسکو نے القدس میں کھدائیوں اور سرنگوں کی آڑ میں تاریخی مقام کو نقصان پہنچانے کے اسرائیلی اقدامات کی بھی مذمت کی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close