اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مسئلہ کشمیر،سلامتی کونسل کا اپنی قراردادوں کو نظر انداز کرنا ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے، ملیحہ لودھی

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے واضح کیا کہ مسلئہ کشمیر بھارتی بربریت کے ساتھ ساتھ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدارآمد نہ ہونے کی بھی واضع علامت و نشانی ہے

شیعت نیوز: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرادادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی قیمت کشمیریوں کی نسلوں نے اپنے خون سے ادا کی ہے۔ پاکستان کی مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی کاردرگی پر ہونے والے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کا اپنی قراردادوں کو نظر انداز کرنا ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے واضح کیا کہ مسلئہ کشمیر بھارتی بربریت کے ساتھ ساتھ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدارآمد نہ ہونے کی بھی واضع علامت و نشانی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانچ اگست کے غیر قانونی بھارتی اقدامات سے مقبوضہ وادی کشمیر میں ریاستی جبر و تشدد اور ظلم و بربریت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ نہ بنائے، سعودی و اماراتی وزراء کا پیغام

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کو ختم ہونا ہو گا اور اس ضمن میں سلامتی کونسل کو کرفیو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ‎اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ سلامتی کونسل کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بشمول جبری گرفتاریاں اور مظاہرین پر پیلٹ گنز کے استعمال کو بھی رکوانا ہو گا۔ مقبوضہ وادی کشمیر میں ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم پر گزشتہ روز امریکی کانگریس کے دو اراکین نے بھی امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کو خط لکھا ہے جس میں ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مودی حکومت کے اقدامات کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close