اہم ترین خبریںپاکستان

اسلام آباد، عزاداران حسینی ؑپر انتظامیہ کی ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی ہے، ملک اقرار حسین

عزاداران امام حسینؑ پر کاٹی گئی ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے۔ آئی جی اسلام آباد واقعے کا فوری نوٹس لیں

شیعت نیوز: مرکزی چہلم جلوس شہدائے کربلاؑجی سکس اسلام آباد کے عزاداران حسینی ؑپر انتظامیہ کی جانب سے کاٹی گئی ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی ہے ۔عزاداران امام حسینؑ پر کاٹی گئی ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے۔ آئی جی اسلام آباد واقعے کا فوری نوٹس لیں۔ ان خیالات کااظہار ایم ڈبلیوایم کے مرکزی چیئرمین عزاداری کونسل ملک اقرار حسین نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی تبدیلی سرکارکاعزاداری امام حسینؑ کےخلاف ایک اور شرمناک اقدام

انہوں نے کہاکہ گزشتہ پچاس سالوں سے اسلام آباد کا مرکزی جلوس اپنے روائتی روٹ پر پر امن طریقے سے منعقد ہوتا چلا آرہا ہے اور ہر سال بر وقت اختتام پذیر ہوتا ہے ۔لیکن ڈیڑھ سو سے زیادہ عزادارن کو صرف اس بنا پر ایف آئی آر میں نامزد کر کے دفعات لگانا کہ انہوں نے کسی خاص مقام پر زیادہ دیر عزادری کی ہے سراسر معتصبانہ اور بدنیتی پر مبنی فعل ہے ۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: مجالس و عزادری کے انعقاد پر ایف آئی آرز کا اندراج خلاف آئین اقدام ہے جو قابل قبول نہیں،علامہ عارف واحدی

انہوں نے آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کا فوری نوٹس لیں اور حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے عزادارن امام حسینؑ پر کاٹی گئی ایف آئی آر کو ختم کریں پورے ملک میں عزادری کے پروگرامات اور جلوس عز ا عام عوام کے لئے کبھی مسئلے کا باعث نہیں بنے مسائل خود انتظامیہ کے اقدامات سے عام عوام کے لئے مشکلات پیدا ہوتی ہیں ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close