اہم ترین خبریںپاکستان

انتظامیہ عزادران کے ساتھ تعاون نہیں کررہی ، کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،ملک اقرار حسین

پنجاب میں گزشتہ دور حکومت کی روش کو برقرار رکھتے ہوئے اب بھی چار دیواری کے اندر مجالس پر ایف آئی آر ز کاٹی جارہی ہیں

شیعت نیوز: عزاداری امام حسین کے راستے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،کوہاٹ چکوال اور پنجاب کے بعض حصوں میں انتظامیہ عزادران کے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہم ملک میں امن و امان کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر چیئرمین مرکزی عزادری سیل ایم ڈبلیو ایم ملک اقرار حسین نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ دور حکومت کی روش کو برقرار رکھتے ہوئے اب بھی چار دیواری کے اندر مجالس پر ایف آئی آر ز کاٹی جارہی ہیں ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔سابقہ دور حکومت کے معتصبانہ قوانین مذہبی آزادی اور آئین کے خلاف تھے ۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کرئے ۔

یہ بھی پڑھیں: مجالس وسبیلوں پر عائد پابندیوں نے ضیائی آمریت اور نوازدور حکومت کی یاد تازہ کردی ہے، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے مزیدکہاکہ بعض علاقے میں چند شر پسند عناصر کی ایما پر انتظامیہ عزادرای کے پروگرامات میں خود رکاوٹ کاباعث بن رہی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے ۔ہم نے ملک گیر عزادری سیل قائم کیا ہوا ہے ۔ عزاداران کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جس کے لئے ہم اضلاعی انتظامیہ سمیت صوبائی حکومتوں سے بھی رابطے میں ہیں ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close