یمن

ملک خالد ایئر پورٹ پر پھر ڈرون حملہ

شیعت نیوز:یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کے ڈرون یونٹ نے ڈرون طیارے قاصف 2 کے ذریعہ خمیس مشیط علاقہ میں ملک خالد ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ ڈرون طیارے نے اپنے ہدف کو صحیح اور بالکل ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں سعودی عرب کے متعدد طیارے تباہ ہوگئے ہیں۔

در ایں اثناء یمنی فورسز نے العسیر میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اس حملے سے سعودی عرب کی فوج کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close