پاکستان

ملیر : محرم کی آمد ،ضلع شدید بلدیاتی بحران کا شکار، نام نہاد فوکل پرسن میٹھے پانی کے ٹینکر کے حصول میں مصروف

رپورٹ: ایس اے رضوی

شیعیت نیوز: ملیر میں کمشنر کراچی کی جانب سے بنائے جانے والے فوکل پرسن شہزاد ملیر کے بلدیاتی مسائل حل کروانے میں مکمل طور پر ناکام رہےہیں، جبکہ محرم الحرام کے سلسلے میں عزاداری اور عزاخانوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

شیعیت نیو زکے نمائندے کو موصول اطلاع کے مطابق ضلع ملیر میں بلدیاتی صورتحال انتہائی ابدتر ہے ہر طرف گڑکا پانی اور گندی کا ڈھیر ہے لیکن مسائل کو حل کرنے کے لئے کمشنر کراچی کے ملیر میں فوکل پرسن اپنے ذاتی تعلقات استوار کرنے اور من پسند مسائل حل کروانے میں مصروف ہیں جبکہ عزاداروں میں بے چینی پائی جارہی ہے، ملیر برف خانہ ، گلشن قدس ، کالا بورڈ ،محمد ی ڈیرہ، جوگی موڑ، حدید،سمیت دیگر علاقے شدید بلدیاتی بحران کا شکار ہیں۔

ایک اطلاع کے مطابق کمشنر کراچی کے ملیر میں فوکل پرسن شہزاد ان کو مسائل حل کروانے کی بجائے ڈی سی ملیر سے عشرہ محرم کے دوران محرم الحرام میں مٹیھے پانی کے ٹینکر روزنہ کی بنیاد پر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ عزاداروں کو درپیش مسائل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔

ملیر کے تمام جلوس پرمٹ ہولڈر،عزاداری کے منتظمین اور دیگر مساجد کے ٹرسٹی حضرات نے کل ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں انتظامیہ ، ڈی سی ملیر ، ڈی ایم سی ملیر سمیت دیگر معطلقہ افسرا ن اور نام نہاد شیعہ فوکل پرسن کی ملی بھگت سے عزاداروں کے مسائل نا حل ہونے کے خلاف لائحہ عمل طت کیے جانے کا امکان ہے ، جبکہ متوقع ۳ محرم الحرام بروز اتوار نیشنل ہائی وے بلا ک کرکے احتجاج کا بھی پلان ترتیب دیا جارہا ہے جس میں تمام عزاداروں سے شرکت کی استداءہے۔

d73588a9-0de8-44ff-9422-b626efe837b0_1.jpg

 

5791b6fe-397b-470d-adac-d28e4c7efdfe.jpg

11fe2828-a87c-4706-9721-c8cfe5518f92.jpg

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close