پاکستان

ملعون اشرف جلالی کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے، علامہ نادر علوی

شیعت نیوز : مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنماء و پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اشرف جلالی کی طرف سے دختر رسول، خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصبی مولوی توہین رسالت کا مرتکب ہوا ہے، اسے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی گستاخی کرنے والا مسلمان نہیں ہوسکتا، حکومت نے سخت کارروائی نہ کی تو ملک میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا صدیقہ، طاہرہ اور سیدۃ النساء العالمین ہیں، جن کے بارے میں سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے، میرا گھر فاطمہ کا گھر ہے، جس نے فاطمہ کی توہین کی، اس نے میری توہین کی۔

گستاخ دختر رسول ملعون اشرف جلالی کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں, قائد اہل سنت کا بڑا اعلان

ان کی شان میں قرآن مجید کی آیت تطہیر، آیت مباہلہ، آیت مودت سمیت متعدد آیات نازل ہوئی ہیں، وہ عصمت کے درجے پر فائز تھیں، ایسی طاہرہ اور صدیقہ خاتون کے بارے میں خطاکار جیسے گستاخانہ الفاظ کا استعمال ضروریات دین کا انکار اور کفر ہے، جو کسی مسلمان کا کام نہیں ہوسکتا۔ یہ مولوی پہلے بھی حضرت ابو طالب علیہ السلام کے بارے میں ہرزہ سرائی کرچکا ہے، جس کا سنی شیعہ علماء نے بھرپور جواب دیا تھا، یہ شخص فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنا چاہتا ہے، جس کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔ لیکن ہم سیدہ فاطمہ کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمہ کی توہین کرکے جلالی توہین رسالت کا مرتکب ہوا ہے، اہل سنت علماء نے کبھی اختلافی بات نہیں کی، مولوی جلالی علماء میں سے نہیں، یہ ناصبی دشمن اہل بیت ہے، جس کا مقصد تفرقہ پھیلانا ہے، سنی علماء اس کا بائیکاٹ کریں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close