اہم ترین خبریںپاکستان

اہلیان پاراچنار کا گستاخ ِ امام مہدی ؑ عبدالستار ملعون کو بھارتی ایجنٹ قرار دیکر پھانسی کا مطالبہ

پاراچنار میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے امام مہدی کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

شیعت نیوز: امام مہدی آخر الزمان ؑ کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ پاراچنار میں مظاہرین کیجانب سے گستاخی کے مرتکب عبدالستار جمالی کو بھارتی ایجنٹ  قرار دیکر پھانسی دینے کا مطالبہ کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور نطفہ حرام کی آئمہ اہل بیت ؑ کی شان میں بدترین گستاخی ، ریاست تماشائی

پاراچنار میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے امام مہدی کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پاراچنار پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مختلف تنظیموں کے رہنماؤں ماہر حسین، مینجر محمد حبیب، علامہ مزمل حسین، سر زاہد حسین، علامہ سید مفید حسین، سید ظاہر، مظہر علی اور دیگر مقررین نے امام مہدی کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملعون ستار جمالی واجب القتل ہے ،اسے فوری طور پر پھانسی پر لٹکایاجائے ،شیعہ سنی، مسیحی رہنما

انہوں نے گستاخی کے مرتکب عبدالستار جمالی کو بھارتی ایجنٹ قرار دیا ہے۔ مقررین کا کہنا ہے کہ اگر انڈیا کے اس ایجنٹ کو پھانسی نہ دی گئی، تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی، اگر حکومت ملک میں پائیدار امن چاہتی ہے، تو عبدالستار جمالی کو مثالی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ستار ملعون کو سرعام سزائے موت نہ دی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، مولانا یوسف حسین جعفری

مقررین کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ دوسرے فرقوں کے لوگوں کی دل آزاری کرے اور اس قسم سازشیں ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے کی جارہی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close