کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
مقبوضہ فلسطین

منامہ کانفرنس اسرائیلی مذموم عزائم کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے: حازم قاسم

شیعت نیوز: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ بحرین میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں اسرائیلی وفد بھی شرکت کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس صیہونی ریاست کے مذموم عزائم اور ان کے خطرناک ارادوں کو آگے بڑھانے اور فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔

حماس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ منامہ اقتصادی کانفرنس امریکا اور اسرائیل کے ایجنڈے پر بلائی جا رہی ہے اور اس میں صیہونی ریاست کے مظالم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :اسلامی مزاحمت میں صدی معاملے کو باطل کرنے کی قدرت اور صلاحیت موجود ہے

ترجمان نےکہا کہ بحرین کانفرنس میں شرکت کرنے والے عرب ممالک  قضیہ فلسطین کے تفصیے کی صیہونی سازشوں میں دشمن کا ساتھ دینے میں ملوث ہوں گے۔

ترجمان نے تمام عرب ممالک سے مطالبہ کیاکہ وہ بحرین اقتصادی کانفرنس کا بائیکاٹ کریں اور فلسطینی قوم کے حقوق کے مطالبات اور کی حمایت کریں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے بحرین میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں اسرائیلی وفد بھی شرکت کرے گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close