اہم ترین خبریںپاکستان

منگوپیر میں عالمی وہابی دہشتگرد گروہ داعش کی آمد کی وال چاکنگ، ریاست خاموش

تفصیلات کے مطابق کراچی کے حساس علاقے منگوپیرمیں ہونے والی عالمی وہابی دہشت گرد گروہ داعش کی تازہ وال چاکنگ نے ایک بار پھر قانون نافذ کر نے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔

شیعیت نیوز: منگھوپیر واٹر فلٹر پلانٹ کی دیوار پر کالعدم تنظیموں کی وال چاکنگ، واٹر فلٹر پلانٹ کے بورڈ پر ہاں داعش آگیا کی چاکنگ، واٹر فلٹر پلانٹ کی دیوار پر کالعدم طالبان + بی ایل اے + داعش = ? سرمچار کی چاکنگ، کالعدم تنظیموں کی چاکنگ سے علاقے میں ایک بار پھر خوف کی فضاء۔ سکیورٹی ادارے خاموش ۔ریاستی ادارے مکتب جعفریہ کے بے گناہ جوانوں کے خلاف توہین صحابہ کے نام پر جھوٹے مقدمات کے اندراج میں مصروف ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے حساس علاقے منگوپیرمیں ہونے والی عالمی وہابی دہشت گرد گروہ داعش کی تازہ وال چاکنگ نے ایک بار پھر قانون نافذ کر نے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ وحدت کونسل ملتان کے تحت مشاورتی اجلاس، پنجاب بھرمیں عزاداروں کےخلاف یکطرفہ انتقامی کاروائیوں کی مذمت

منگوپیرواٹر فلٹریشن پلاٹ کے دیواروں پر کالعدم تحریک طالبان اور عالمی دہشت گرد گروہ داعش سمیت بلوچ انتہا پسند دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کی وال چاکنگ نے علاقہ مکینوں کو خوف میں مبتلا کردیاہے۔

واضح رہے کہ وطن عزیز ملک دشمن بیرونی قوتوں کی ایماءپر اس وقت فرقہ وارانہ کشیدگی کی راہ پر گامزن ہے، ریاستی ادارے ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملانے کے بجائے محب وطن شیعیان حیدرکرارؑ کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج ، عزاداری پر پابندی اور شیعہ جوانوں کی جلاجواز گرفتاریوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زیارات مقامات مقدسہ کیلئےپالیسی کا حتمی مسودہ جلد مکمل کیا جائے گا،وزیر مذہبی امور پیرنورالحق

وزیر اعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مقتدر اداروں نے مطالبہ کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے میں مصروف ان عناصر کی بیخ کنی کیلئے فوری موثر اقدامات کیئے جائیں ایسا نا ہو کہ پھر سانحہ راجہ بازار، سانحہ آرمی پبلک اسکول اور سانحہ جیی ایچ کیو جیسے سانحات کا سامنا کرنا پڑے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close