دنیا

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

شیعت نیوز: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا، اس طرح تین دن میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران بدترین بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی ایشیاکے عدم استحکام کی کوششوں کے نتیجے میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا سنگین تنائج کا عندیہ

قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی بھونڈی کوشش کی۔

علاقہ مکینوں نے قابض بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف شاہراہ بلاک کر شدید احتجاج کیا اور لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نوجوان نہتے اور معصوم تھے جنہیں جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں جاری پرتشدد مظاہرے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کا سورج غروب کر کے ہی تھمیں گے، علامہ عبدالخالق اسدی

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا اس طرح تین روز میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں کے دوران کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کورونا سے لڑ رہی ہے اور بھارت کشمیری عوام پر ظلم بڑھا رہا ہے، ایک دن میں 13 کشمیریوں کا قتل بھارتی حکومت کےانسانیت کے خلاف جاری جرائم کا واضح ثبوت ہے، بھارتی مظالم کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو نہیں دباسکتے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close