اہم ترین خبریںپاکستان

آل سعود امریکہ و اسرائیل کی ایما پر امت مسلمہ کے درمیان نفرت اور انتشار پھیلاتے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

جشن میلاد الصادقینؑ ریلی سے جماعت اھل سنت کے ممتاز عالم دین مولانا طاہر علی شاہ جیلانی اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نسیم عباس منتظری اے ایس او کے مرکزی صدر انتظار مہدی زرداری نے بھی خطاب کیا۔

شیعت نیوز: شیعہ اور سنی آپس میں بھائی ہیں اور ان کا دشمن امریکہ اور اسرائیل ہےاور آل سعود امریکہ و اسرائیل کی ایما پر امت مسلمہ کے درمیان نفرت اور انتشار پھیلاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو درپیش ٹماٹر بحران، ایران ایک بارپھر پاکستان کی مدد میں بازی لے گیا

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نےاصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے تحت گوٹھ بنگل خان چانڈیو میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر میلاد ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ مسجد کربلائے معلیٰ شکارپور ، انسداددہشت گردی عدالت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

جشن میلاد الصادقینؑ ریلی سے جماعت اھل سنت کے ممتاز عالم دین مولانا طاہر علی شاہ جیلانی اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نسیم عباس منتظری اے ایس او کے مرکزی صدر انتظار مہدی زرداری نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ شام کے تیل کے علاقوں پر ناجائز قبضہ جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بشار جعفری

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت سید الانبیاء ص نے ہمیں اتحاد اور وحدت کا درس دیا ۔حضور کی ذات گرامی امت مسلمہ کے درمیان نکتہ اتحاد ہے۔ شیعہ اور سنی آپس میں بھائی ہیں اور ان کا دشمن امریکہ اور اسرائیل ہےاور آل سعود امریکہ و اسرائیل کی ایما پر امت مسلمہ کے درمیان نفرت اور انتشار پھیلاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے نزدیک اہل تشیع کی طرح اہل سنت بھائیوں کی جان،مال اور ناموس کوبھی نقصان پہنچانا حرام ہے،علامہ احمد اقبال

علامہ مقصودڈومکی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان میں اتحاد و وحدت کی علمبردار ہے ہم پاکستان سے بیرونی مداخلت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close