اہم ترین خبریںپاکستان

آج عالمی استکبار کی صفوں میں ذلت و رسوائی اور شکست کا احساس نمایاں ہے، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نےکہا کہ آل سعود نے سر زمین وحی کے تقدس اور احترام کو پامال کیا ہے

شیعت نیوز: شہید موسی کاظم کی پہلی برسی کے موقع پر مجلس ترحیم مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت وہ انعام ہے جو عاشقان خدا کو ملتا ہے اور شہید وجہ اللہ پر نظر کرتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ نظام امامت و ولایت شجرہ طیبہ بن کر پھیل رہا ہے اور دشمن کے تمام تر سازشیں اور شیطنت ناکام ہو چکی ہے آج عالمی استکبار اور طاغوت کی صفوں میں ذلت و رسوائی اور شکست کا احساس نمایاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارباب اقتدار شیعہ مسنگ پرسنز کے معصوم بچوں اور بوڑھی ماؤں کے درد کو محسوس کریں،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نےکہا کہ امریکہ شیطان کی جملہ نحوستیں موجود ہیں اس لئے حضرت امام خمینی رح نے امریکہ کو شیطان بزرگ کہا ظلم دھشت گردی جھوٹ وعدہ خلافی دھوکہ محسن کش فساد سمیت ہر فساد کی جڑ امریکہ ہے۔

انہوں نےکہا کہ آل سعود نے سر زمین وحی کے تقدس اور احترام کو پامال کیا ہے سر زمین قرآن و اسلام پر ناچ گانے کی محفلیں جوا اور قمار خانوں کا افتتاح اور مقدسات کی توہین نا قابل برداشت ہے امت مسلمہ آل سعود کے اسلام دشمن اقدامات پر خاموش تماشائی بننے کی بجائے صدائے حق بلند کرے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close