اہم ترین خبریںپاکستان

وطن عزیز پاکستان فرقہ وارانہ منافرت کا متحمل نہیں ہو سکتا،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان فرقہ وارانہ منافرت کا متحمل نہیں ہو سکتا شیعہ اور سنی آپس میں بھائی ہیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت تکفیری دہشت گردوں کو پاکستان میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جس کے باعث کراچی میں امام بارگاہ اور مسجد پر حملہ کیا گیا اور سندھ اور پنجاب میں مسلسل فرقہ وارانہ منافرت اور دہشت گردی کے واقعات اسی سازش کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیکورٹی فوسزز کی بڑی کامیابی دہشتگردوں کے سرغنہ احسان اللہ سنڑے ساتھوں سمیت واصل جہنم

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان فرقہ وارانہ منافرت کا متحمل نہیں ہو سکتا شیعہ اور سنی آپس میں بھائی ہیں اور اسلام کے دو بازو ہیں وہ قوتیں جو وطن عزیز پاکستان میں شیعہ سنی منافرت کو ہوا دے کر انہیں آپس میں لڑانا چاہتی ہیں ناکام ہوں گی۔ فریقین کے علماء اور اکابرین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے شرپند عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں ناکام بنا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی فرقہ وارانہ سازش کے ثمرات، کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ منڈی بہاؤالدین میں بانی جلوس 25محرم شہید

انہوں نے کہا کہ عالمی سامراجی قوتوں کی اسلام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی کے تحت عالمی سامراجی قوتیں دنیا اسلام میں فرقہ واریت کے نام پر مسلمانوں کو دست و گریبان دیکھنا چاہتی ہیں وہ لوگ جو شیعہ اور سنی کے درمیان نفرتیں بڑھا رہے ہیں وہ درحقیقت عالمی سامراج کے ایجنڈا کی تکمیل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء اور اکابرین کو مل کر اتحاد بین المسلمین کانفرنسز کا انعقاد کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close