کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

امام علی رضا علیہ السلام کی حیات طیبہ میں اسوہ حسنہ ہے، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نےکہا کہ قرآن و اھل بیت ع مرکز ھدایت بشریت ہیں۔ ان سے دوری گمراہی اور بربادی کا باعث ہے۔ امام علی رضا علیہ السلام کی حیات طیبہ میں اسوہ حسنہ ہے

شیعت نیوز: عشرہ کرامت اور ایام ولادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے گوٹھ تاج محمد برڑو میں محفل جشن کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں ادارہ جماران کے طلبہ و طالبات نے حفظ قرآن کریم کی تلاوت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تم میں سب سے بہتر انسان وہ ہے جو قرآن کریم پڑھے اور پڑھائے۔ قرآن مجید کتاب ھدایت اور مکمل نظام حیات ہے۔ امت مسلمہ قرآن حکیم پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :شیخ ابراہیم زکزاکی کو جیل میں زہر دیا جارہاہے،دنیابھرمیں کروڑوں لوگ ان کی صحت کیلئے پریشان ہیں، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نےکہا کہ قرآن و اھل بیت ع مرکز ھدایت بشریت ہیں۔ ان سے دوری گمراہی اور بربادی کا باعث ہے۔ امام علی رضا علیہ السلام کی حیات طیبہ میں اسوہ حسنہ ہے۔ آپ نے مختلف ادیان و مذاہب کے علماء سے مناظرہ کرکے دین اسلام کی صداقت کو ثابت کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے سیکرٹری جنرل آغا سیف علی ڈومکی نے کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام وارث پیغمبر اور حجت خدا ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close