پاکستان

اب ظالم استکباری طاقتوں کے زوال کا وقت قریب ہے، علامہ مقصودڈومکی

نائب امام کی قیادت میں جو نور کی تجلی انقلاب اسلامی کی صورت میں روشن ہوئی وہ اب عالم کفر و استکبار کے لئے خوف کی علامت بن چکی ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے ضلع خیرپور کے گوٹھ راجپر پہنچ کر مرحوم عطا محمد راجپر کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔جبکہ انہوں نے گوٹھ بنگل خان چانڈیو پہنچ کر یوسی بافو کے چیئرمین رئیس نثار علی چانڈیو کے فرزند کی شادی کی مبارک باد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:نا اہل حکومت تفتان بارڈر پر زائرین کی قیمتی جانوں سے کھلواڑبند کرے، علامہ موسیٰ رضاجسکانی

اس موقع پر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام مہدی ع کے عالمی اسلامی انقلاب کی زمینہ سازی کے لئے عالمی انقلابی تحریک وجود میں آچکی ہے جو عالم انسانیت کے لئے حسین مسقبل کی نوید ہے۔ نائب امام کی قیادت میں جو نور کی تجلی انقلاب اسلامی کی صورت میں روشن ہوئی وہ اب عالم کفر و استکبار کے لئے خوف کی علامت بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کی جانب سے زائرین کی مشکلات کے خلاف کوئٹہ میں بھوک ہڑتال کا آغاز

علامہ مقصود ڈومکی نےکہا کہ امریکہ اور عالمی سامراجی طاقتوں کے بم دھماکے قتل و غارت اور فتنہ انگیزی اھل حق کو جھکانے میں ناکام رہی ہے۔ اب ظالم استکباری طاقتوں کے زوال کا وقت قریب ہے اور مستقبل دنیا کے مظلوموں اور مستضعفین کی عالمی حکومت کی نوید سنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ جاری

انہوں نےکہا کہ ابراہیم زکزاکی صبر و استقامت اور ایثار و قربانی کی علامت بن چکے ہیں۔ وہ حریت پسندوں کے عالمی سطح پر محبوب رہنما ہیں جن سے دنیا بھر میں کروڑوں انسان عشق کی حد تک محبت کرتے ہیں۔ علامہ ابراہیم زکزاکی کی جیل میں صحت کے حوالے سے ہمیں شدید تشویش ہے۔ نائیجیرین حکومت انہیں جلد رہا کرے اور انہیں علاج کی مکمل سہولیات فراہم کرے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close