اہم ترین خبریںپاکستان

آل سعود نےجنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے مقدس مزارات منہدم کرکے عالم اسلام کو سوگوار کیا،علامہ مقصودڈومکی

علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ مدینہ طیبہ کے جنت البقیع اور مکہ معظمہ کے جنت المعلیٰ میں واقع اہل بیت رسول ﷺ اور صحابہ کرام ؓ کے مقدس مزارات کو منہدم کرکے کروڑوں مسلمانوں کو غمزدہ کردیا گیا

شیعت نیوز: ۸ شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے عالمی یوم احتجاج کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ مدینہ طیبہ کے جنت البقیع اور مکہ معظمہ کے جنت المعلیٰ میں واقع اہل بیت رسول ﷺ اور صحابہ کرام ؓ کے مقدس مزارات کو منہدم کرکے کروڑوں مسلمانوں کو غمزدہ کردیا گیا، آئمہ اہل البیت ؑ کے مقدس مزارات آج بھی کروڑوں انسانوں کی محبت اور عقیدت کا مرکز ہیں۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ آل رسول ﷺ اور صحابہ کرام ؓ کے مزارات مقدسہ جلد دوبارہ تعمیر کئے جائیں۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا8شوال کویوم انہدام جنت البقیع پر ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ آل سعود کے ہاتھوں ۴۴۳۱ ھ میں آٹھ شوال کے دن جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے مقدس مزارات منہدم کرکے عالم اسلام کو سوگوار کیا گیا۔جنت البقیع میں چار آئمہ اہلبیت ؑ اور دس ہزار صحابہ کرام ؓ مدفون ہیں۔ یوم انہدام جنت البقیع کو ہم اس ظلم و بربریت کے خلاف یوم سوگ اور یوم احتجاج کے طور پر منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اولیائے کرام ؒکے مزارات کو تکفیری سوچ کے حامل گروہ سے خطرہ ہے، جنہوں نے ہر جگہ اولیائے کرام کے مزارات کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار ؑ اور اولیائے کرام کے مزارات تبلیغ دین اسلام اور ھدایت بشریت کا مرکز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ۸ شوال کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ جلد ہی جنت البقیع اور جنت المعلیٰ دوبارہ تعمیر ہوگا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close