اہم ترین خبریںپاکستان

معلم اور مبلغ کو اپنے کردار اور عمل سے لوگوں کو دین کی دعوت دینی چاہیے،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہاکہ دینیات سینٹر اور تعلیم القرآن کے مراکز ہر محلے کی ضرورت ہیں انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ھم آھنگ کیا جائے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ معلم اور مبلغ انبیاء کرام کے مقصد اور پیغام کے وارث ہیں انہیں اپنے کردار اور عمل سے لوگوں کو دین کی دعوت دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی قوم نے حالیہ حوادث میں دشمن کے عزائم کو شکست دے دی۔ آیت اللہ خامنہ ای

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکاتب ولایت پاکستان کے زیراہتمام مہدی آباد میں تقریب تقسیم انعامات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سالانہ امتحانات میں بہتر کارکردگی کے حامل طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد گرفتار

انہوں نے کہاکہ دینیات سینٹر اور تعلیم القرآن کے مراکز ہر محلے کی ضرورت ہیں انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ھم آھنگ کیا جائے۔ تعلیمی مراکز میں طلبہ پر تشدد جاھلانہ روش ہے ہمارے اسکولز اور دینیات سینٹرز کو بچے پر تشدد سے پاک ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیری مدرسے میں سفاک مولویوں کی معصوم بچے سے جنسی زیادتی

انہوں نےکہا کہ معلم اور مبلغ کو کتابوں کے مطالعہ کی عادت ہونی چاہئے ہمیشہ علم تحقیق اور جستجو کو اپنے لئے لازم سمجھے۔ معلم قرآن ایک قابل احترام منصب اس تقدس کا ہمیں ہمیشہ خیال رکھنا چاہیے۔ جیسا کہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے کہ تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن پڑھے اور پڑھائے۔

یہ بھی پڑھیں: اہلیان ماتلی سراپا احتجاج،گستاخِ امام مہدی ؑ عبد الستار جمالی ملعون کی پھانسی کا پرزورمطالبہ

تقریب میں مکاتب ولایت کے انچارج علامہ مراد علی بلاغی ،ضلعی مسول مولانا عبدالخالق منگی، مولانا حسن رضا غدیری اور ضلع بھر کے مبلغین شریک ہوئے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close