کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

شہید قائد عارف حسینیؒ کی عالمی سامراج اور ضیائی آمریت کے خلاف جدوجہد کوہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا،علامہ مقصودڈومکی

علامہ سید عارف حسینی انقلابی افکار کے حامل اتحاد بین المسلمین کے علم برداروطن عزیز پاکستان کی عزت و وقاراور سر بلندی کے محافظ رہنما تھے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے شھید علامہ عارف حسین الحسینی کی 31 ویں برسی کے سلسلے میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نسیم عباس منتظری کو دعوت دی جبکہ اسی مناسبت سے گوٹھ جلبانی میں مومنین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قائد شہید کی برسی کی مناسبت سے چار اگست کو اسلام آباد میں ملک گیر اجتماع ہوگا۔

ناصران ولایت کانفرنس سےاتحاد بین المسلمین،پاک وطن کی عزت و وقار اور سر بلندی کا پیغام دیا جائے گا۔اس وقت عالمی سطح پراسلام دشمن قوتوں کی طرف سے وطن عزیز پاکستان اور ملت اسلامیہ کو جو مشکلات اور مسائل در پیش ہیں اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے قائدعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ملکی سطح کے اکابرین اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: شیخ ابراہیم زکزاکی کو جیل میں زہر دیا جارہاہے،دنیابھرمیں کروڑوں لوگ ان کی صحت کیلئے پریشان ہیں، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہا کہ علامہ سید عارف حسین الحسینی نے وطن عزیزپاکستان میں عالمی سامراج اور ضیائی آمریت کے خلاف جو جدوجہد کی انہیں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔علامہ سید عارف حسینی انقلابی افکار کے حامل اتحاد بین المسلمین کے علم برداروطن عزیز پاکستان کی عزت و وقاراور سر بلندی کے محافظ رہنما تھے۔31سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجودان کے افکار انکی تعلیمات اور انکا انقلابی نظریہ آج بھی پاکستان کے کروڑوں لوگوں کے لئے رہنما اصول کا درجہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک گیر ناصران ولایت کانفرنس میں ملک بھر سے علمائے کرام اکابرین تنظیمی رہنما،ذاکرین قائد شھید کے اہل خانہ،ملک بھر سے مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اور علامہ سید عارف حسین الحسینی کے پیروکار شریک ہونگے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close