اہم ترین خبریںپاکستان

قرآن کریم ھدایت انسانی کا جامع دستور ہے پوری دنیا مل کر بھی اس کی نظیر لانے سے عاجز ہے،علامہ مقصودڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن کریم اللہ کا کلام اور ھدایت انسانی کا جامع دستور ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح جیکب آباد میں بھی قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ناظرعباس تقوی کا قرآن مجید کی توہین کرنے والے ملعون شخص کی پھانسی کا مطالبہ

احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ،پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر ندیم قریشی، مہران سوشل فورم کے چیئرمین عبدالحئی سومرو ،سول سوسائٹی ضلع جیکب آباد کے چیئرمین آغا غضنفر پٹھان ،منصب علی شیخ ،حسن رضا غدیری اور ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی سیف علی ڈومکی نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلاموفابیا کا شکارمغرب اپنےمذہبی جنونیوں کی تربیت کاانتظام کرے،علامہ رضی جعفرنقوی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن کریم اللہ کا کلام اور ھدایت انسانی کا جامع دستور ہے جو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بے مثال معجزہ ہے پوری دنیا مل کر بھی اس کی مثل اور نظیر لانے سے عاجز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین قرآن پاک پر اوآئی سی اور یورپی یونین میں قرارداد پیش کرنےکافیصلہ لائق تحسین ہے، علامہ احمد اقبال

انہوں نےکہا کہ عالمی سامراجی طاقتوں نے اپنے استعماری عزائم کی راہ دین اسلام کی تعلیمات کو رکاوٹ سمجھتے ہوئے اسلام ہراسی کے مذموم ایجنڈے پر کام کیا۔ اسلام کے مقدس نام پر امریکہ اور سامراجی طاقتوں نے پہلے دھشت گرد تنظیموں کو قائم کیا پھر میڈیا کے زور پر ان کو کوریج دے کر اسلام کے خلاف مہم شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن مجید کی بے حرمتی سے اُمت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے ، علامہ ساجد علی نقوی

علامہ مقصودعلی ڈومکی نےمزیدکہا کہ قرآن کریم کی توہین ناقابل برداشت ہے اور ناقابل معافی جرم ہے۔ اقوام متحدہ اسلامی مقدسات کی مسلسل توہین کے خلاف قانون سازی کرے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close