اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان دنیا کو باور کروائے کہ ہم مذید کسی ایڈونچر کا حصہ نہیں بن سکتے،علامہ مقصودڈومکی

مڈل ایسٹ سے لے کر افغانستان ہر طرف امریکی مسلط کردہ جنگوں پر اسلامی ممالک کے سربراہاں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے،

شیعت نیوز: بڑھتی ہوئی امریکی جارحیت نے خطے کے امن کو خطر ے میں ڈال دیا ہے، مڈل ایسٹ سے لے کر افغانستان ہر طرف امریکی مسلط کردہ جنگوں پر اسلامی ممالک کے سربراہاں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے، ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:نام نہاد سپر پاورامریکہ کا آیت اللہ خامنہ ای سے مذاکرات کی بھیک مانگنا استعماری قوتوں کیلئے نشان عبرت ہے،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیاء سمیت عرب ممالک کی معدنی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث ہے۔ پڑوسی ملک ایران کے خلاف جنگ کرنے کے مذموم عزائم کو لے کر آئے روز خلیج فارس میں ڈرامائی واقعات گھڑے جار ہے ہیں یہ ایک منظم منصوبہ بندی جاری ہے ۔حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی واضح کرتے ہوئے دنیا کو یہ باور کرائیں کہ خطے میں امریکی مذموم عزائم کی کسی بھی صورت حمایت نہیں کرینگے۔ گزشتہ ادوار کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں پاکستانی عوام نے بے شمار جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے ۔ ہم مذید کسی ایڈونچر کا حصہ نہیں بن سکتے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close