اہم ترین خبریںپاکستان

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے ہزاروں لوگوں کے اکاونٹس بند کرنا شرمناک عمل ہے،علامہ مقصودڈومکی

ہمیں جنت البقیع کی تعمیر کے لئے فاسق و فاجر لوگوں سے کسی خیر کی امید نہیں ان شاء اللہ جنت البقیع عنقریب خدا کے صالح بندوں کے ہاتھوں تعمیر ہوگا۔

شیعت نیوز: مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصودڈومکی نے کہاکہ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے ہزاروں لوگوں کے اکاونٹس بند کرنا شرمناک عمل ہے ۔ آزادی اظہار کے نام نہاد علم برداروں کی جانب سے آزادی اظہار پر پابندی ان کے دوغلے منافقانہ کردار کو بے نقاب کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرزند رسول اکرمؐ امام مہدیؑ کی توہین کے مرتکب اسامہ موچی کو پھانسی پر لٹکایا جائے،مقررین

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے گوٹھ میر شیر محمد خان میں مجلس عزا منعقد ہوئی مجلس عزا سے علامہ مقصود علی ڈومکی اور آغا سیف علی ڈومکی نے خطاب کیا جب کہ حافظ صدام حسین جاکھرانی نے نعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جب آپ سعودی مرضی کے بغیر ملیشیانہیں جاسکتے تو ایران کے ساتھ مصالحت کیسے کرواسکتے ہیں، علامہ جوادنقوی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ پوری انسانیت خصوصا صنف نسواں کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے۔ حیاء عفت عصمت اور انسانی کمالات و پاکیزہ کردار کے باعث سید الانبیاء ص نے آپ کو سیدہ النساء العالمین کا خطاب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی دہشتگرد امریکہ کا قاسم سلیمانی پر حملہ عالم اسلام کیخلاف اعلان جنگ ہے، لیاقت بلوچ

انہوں نےکہا کہ آل سعود نے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے تاریخی قبرستان اور آل رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مقدس مزارات منہدم کرکے ناقابل معافی جرم کیا ہے وہ انتقام الہی سے نہیں بچ سکتے۔ ہمیں جنت البقیع کی تعمیر کے لئے فاسق و فاجر لوگوں سے کسی خیر کی امید نہیں ان شاء اللہ جنت البقیع عنقریب خدا کے صالح بندوں کے ہاتھوں تعمیر ہوگا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close