اہم ترین خبریںپاکستان

کاش امام کعبہ خطبہ حج میں مظلوم کشمیری مسلمانوں کے حق میں ایک دعا ہی کر دیتے،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نےکہا کہ خانہ کعبہ کو ابراہیم جیسے پاکیزہ کردار متولی اور خادم کی ضرورت ہے جبکہ موجودہ نام نہاد خادم کعبہ نمرودی کردار کا حامل ہے یہی سبب ہے کہ آج کشمیر اور فلسطین جل رہا ہے جبکہ خائن حرم ان مظلوموں کے حق میں ایک جملہ تک نہیں کہتے

شیعت نیوز: نماز عید الاضحی کے موقع پر مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت ابراہیم  علیہ السلام عالم انسانیت کے عظیم رھبر ہیں جن کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے آپ نے شرک بت پرستی اور معاشرے کی جاھلانہ رسومات کے خلاف قیام کیا اور پرچم توحید کو سر بلند کیا۔

انہوں نےکہا کہ خانہ کعبہ کو ابراہیم علیہ السلام جیسے پاکیزہ کردار متولی اور خادم کی ضرورت ہے جبکہ موجودہ نام نہاد خادم کعبہ نمرودی کردار کا حامل ہے یہی سبب ہے کہ آج کشمیر اور فلسطین جل رہا ہے جبکہ خائن حرم ان مظلوموں کے حق میں ایک جملہ تک نہیں کہتے۔ کاش امام کعبہ خطبہ حج میں ان مظلوم کشمیری مسلمانوں کے حق ایک دعا ہی کر دیتے۔ برائت از مشرکین کے حکم قرآنی سے بغاوت کرکے آل سعود نے سامراج اور شیطان بزرگ کی خدمت کی ہے۔ قوم راحیل شریف اور 39 ملکی فوجی اتحاد سے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کا مطالبہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مظلومین ِکشمیری سے اظہار یکجہتی اور بھارت سے اظہار نفرت کیلئے کل ملک بھرمیں یوم احتجاج منایا جائے گا، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نےکہا کہ آئین و قانون سے ماوراء جوانوں کو اغواء کیا جارہا ہے۔ ملت جعفریہ کو وطن سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ نئے پاکستان کے دعویداروں کو ماورائے آئین اقدامات کو روکنا ہوگا۔ ملت جعفریہ وطن کی سالمیت سربلندی اور تحفظ کی فرنٹ لائن ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close