اہم ترین خبریںپاکستان

لاک ڈاؤن کے باعث دھاڑی دار مزدور شدید مشکل صورتحال سے گذر رہا ہے،علامہ مقصودڈومکی

مزدور کی زحمت کا صلہ دینے کے ساتھ ساتھ اس کی قدر دانی بھی ضروری ہے۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مزدور اللہ تعالی کا دوست ہے انبیاء کرام اور آئمہ ھدی نے رزق حلال کمانے کو عظیم ترین عبادت قرار دیتے ہوئے مزدور کی اہمیت اور عظمت کو بیان کیاہے۔ افسوس کہ ہمارے ملک میں دھاڑی دار مزدور آج بھی مشکل حالات سے نبرد آزما ہے۔ مزدور کی زحمت کا صلہ دینے کے ساتھ ساتھ اس کی قدر دانی بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجالس وجلوس شہادت مولاعلیؑ کےخلاف سندھ حکومت کا متصبانہ نوٹیفکیشن،شیعہ تنظیمات کامذمتی اجلاس

اس وقت مزدور کی ماہانہ اجرت ناکافی ہے جس سے مزدور کے گھر کے اخراجات پورے نہیں ہوتے نہ ہی وہ بچوں کو معیاری تعلیم دلا سکتا ہے۔انہوں نےکہا کہ حکومت مزدوروں کے لئے ہر شہر میں لیبر کالونی کا اہتمام کرے۔ کم آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے باعث مزدور گھر کا کرایہ کیسے ادا کرسکتا ہے حکومت مزدوروں کے لئے اپنا گھر اسکیم شروع کرکے انہیں گھر کا مالک بننے میں مدد کرے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم حکمران سامراج کے سامنے امام حسینؑ کے انکار کی طرح ڈٹ جائیں، مفتی گلزار احمد نعیمی

انہوں نےکہا کہ لاک ڈاون کے باعث دھاڑی دار مزدور شدید مشکل صورتحال سے گذر رہا ہے مگر حکومت ان مشکلات کے حل کے لئے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کر رہی۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت مزدوروں کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پوری زندگی معاشرے کی خدمت کرنے والے مزدور کے لئے پینشن اور انشورنس کا بندوبست کیا جائے کیوں کہ بڑھاپے اور بیماری کی حالت میں مزدور لاوارث نظر آتا ہے حکومت ناگہانی حالات میں مزدور کی اولاد کی کفالت اور بڑھاپے اور بیماری میں سہارا بننے کی ذمہ داری پوری کرے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close