اہم ترین خبریںپاکستان

غربت و افلاس کے باعث غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں، علامہ مقصودڈومکی

روزہ خواہشات نفسانی پر غلبہ پا کر اطاعت الہی اپنانے کا نام ہے۔ روزہ آتش جہنم کے مقابل ڈھال ہے۔ روزہ دار کا سو جانا عبادت اور سانس لینا تسبیح ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک اللہ کا مہینہ ہے جو ہمیں نفسانی خواہشات کو نظرانداز کرتے ہوئے حکم خدا کی اطاعت کا درس دیتا ہے۔ روزہ خواہشات نفسانی پر غلبہ پا کر اطاعت الہی اپنانے کا نام ہے۔ روزہ آتش جہنم کے مقابل ڈھال ہے۔ روزہ دار کا سو جانا عبادت اور سانس لینا تسبیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم علیؑ کے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتا ، آئی جی سندھ کے فرمان پر شیعہ عمائدین خاموش

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر حکومت غریب اور دھاڑی دار طبقے کے لئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کرے۔ غربت و افلاس کے باعث غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔ حکومت کے بلند و بالا دعووں کے باوجود آج بھی غریب انتہائی مشکل حالات سے نبرد آزما ہے۔انہوں نےکہا کہ کرونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے لئے ایس او پی کا اعلان کیا جائے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close