پاکستان

سجاول: جن قوموں نے کربلا کے پیغام کو سمجھا آج وہ باطل اور یزیدیت کے مقابل ڈٹ کر کھڑی ہیں، علامہ مقصودڈومکی

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امت مسلمہ کربلا والوں کے نقش قدم پر چل کر عصر حاضر کے یزیدیوں کا مقابلہ کر سکتی

شیعت نیوز: مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا حق کا معیار اور باطل کے مقابلے میں عاشقانِ خدا کے قیام کا معرکہ ہے، ہر دن عاشوراء ہے اور ہر دھرتی کربلا ہے، یعنی کربلا ہر دور کے انسان کی ضرورت ہے۔

سجاول میں عشرہ محرم الحرام کی مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے کربلا کے پیغام کو سمجھا آج وہ باطل اور یزیدیت کے مقابل ڈٹ کر کھڑی ہیں، کربلا مقصد انبیاء کی تکمیل اور تحفظ و بقائے اسلام کا معرکہ ہے، کربلا نے ہمیں بتایا کہ اہل حق اگر بہتر بھی ہوں تو وہ نوے ہزار کے لشکر پر بھاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ مقصودڈومکی کا سندھ حکومت سے عزاداری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امت مسلمہ کربلا والوں کے نقش قدم پر چل کر عصر حاضر کے یزیدیوں کا مقابلہ کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد یزید اور شمر کے پیروکار ہیں، جو ظلم و بربریت کے ساتھ معصوم انسانوں کا ناحق خون بہا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر فلسطین یمن نائیجیریا میں معصوم انسانوں کا بہتا لہو یزید عصر کے چہرے بے نقاب کر رہا ہے کہ امریکہ انڈیا اسرائیل اور ان کے اتحاديوں نے دنیا میں ظلم و دہشتگردی کا جو بازار گرم کیا ہے اس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close