پاکستان

مرکزی امامیہ کونسل گلگت کے زیر اہتمام عظیم الشان امریکہ مردہ باد ریلی

ریلی میں ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعتوں کے قائدین اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی

شیعت نیوز :مرکزی امامیہ کونسل گلگت کے زیر اہتمام منعقدہ امریکہ مردہ باد ریلی اتحاد چوک گلگت پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ریلی میں ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعتوں کے قائدین اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :سردار شہید قاسم سلیمانی نے تحریک آزادی قدس میں نئی روح پھونک دی ہے، علامہ وحید کاظمی

اطلاعات کے مطابق مرکزی امامیہ کونسل گلگت اور امامیہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام امامیہ جامع مسجد سے عظیم الشان امریکہ مردہ باد ریلی نکالی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :قاسم سلیمانی نے عراق، شام، لبنان اور افغانستان سمیت اسلامی ممالک کا تحفظ کیا، علامہ ناظر تقوی

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کیپٹن (ر) محمد شفیع خان کا کہنا تھا کہ تمام عالم اسلام کو عالمی دہشتگرد امریکہ کے خلاف متحد ہوکر عمل اقدامات کرنا ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کے خلاف اب مصلحت پسندی کی بجائے جرات مندانہ فیصلوں کی گھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیر اہتمام امریکہ مخالف احتجاجی ریلی

مجلس وحدت مسلمین کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی حاجی رضوان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام دشمن متعصب اور جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے خود امریکی عوام شدید خوف و ہراس اور بے چینی کا شکار ہیں۔انھوں نے کہا دین اسلام جہاں ہمیں امن کا درس دیتا ہے وہیں ہمیں یہ حق بھی حاصل ہے کہ امت مسلمہ کے خلاف اٹھنے والے ہر ہاتھ کو اپنے زور طاقت سے اکھاڑ پھینکیں۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ اسماعیل خان ، شیعہ تنظیمات کی قاسم سلیمانی کی شہادت پر امریکا کے خلاف مشترکہ احتجاجی ریلی

شرکائے احتجاجی ریلی نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرےبازی کی اور ان کے پرچم نظر آتش کئے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close