اہم ترین خبریںپاکستان

حکومتی سرپرستی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا امام بارگاہ پر حملہ، اشتعال انگیز فائرنگ

شرپسندوں کی طرف سے جلاو گھیراؤ کی بھی کوشش کی گئی۔ شرپسند مذہبی تصادم چاہتے تھے جس کی وہ مکمل تیاری کرکے آئے تھے۔

شیعیت نیوز: مذہبی منافرت پھیلانے کے لیے اسلام آباد میں آج ایک فرقہ وارانہ ریلی نکالی گئی اسلام آباد انتظامیہ جس کی سہولت کار تھی۔ لوگوں کو بسوں اور ویگنوں کے ذریعے مختلف علاقوں سے لایا گیا تھا۔ ریلی میں شدید مذہبی منافرت پھیلائی گئی جس کا ایک فوری نتیجہ یہ نکلا کہ ریلی سے واپس جانے والے شرپسندوں نے تریٹ سیداں امام بارگاہ کے پاس سے گزرتے ہوئے شدید نعرہ بازی اور فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شیعہ سنی فسادات اور قتل وغارت کس کی سازش تھی؟؟شیخ شید کا چشم کشاانکشاف

شرپسندوں کی طرف سے جلاو گھیراؤ کی بھی کوشش کی گئی۔ شرپسند مذہبی تصادم چاہتے تھے جس کی وہ مکمل تیاری کرکے آئے تھے۔ اسلحہ اور آتش گیر مادہ شرپسندوں کے ہمراہ تھا۔ امام بارگاہ میں موجود مومنین کے صبر و حوصلے اور بصیرت کی بدولت وقتی طور پر تصادم کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم جماعتوں کی حکومتی سرپرستی و شیعہ دشمنی پہ سینٹ میں شور

مومنین کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شرپسندوں کو منتشر کیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں مذہبی منافرت پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔ مذہبی منافرت پھیلانے والی ریلیوں کے نتیجے میں آٹھ بے گناہ لوگ انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں۔ اور حکومت صرف تماشا دیکھ رہی ہے۔ بلکہ تمام ریاستی ادارے خاموش ہیں۔ شاید ان سب کو کسی بڑے حادثے کا انتظار ہے یا وہ کسی معجزے کے منتظر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close