مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی پولیس کی حفاظتی حصار میں صہیونی آبادکاروں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی

صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی پر ہلہ بولا اور پولیس کی حفاظت میں اسکی بے حرمتی کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق درجنوں صہیونی آبادکار مراکشی دروازے سے گروپوں کی صورت میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور اسکے صحن کے چکر لگاے۔

انتہا پسند یہودا گلیک نے بھی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی ،مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا ، مبینہ ٹیمپل مائونٹ کے بارے میں لیکچر دیئے ۔

مسجد اقصیٰ کوجمعہ اور ہفتہ کے علاوہ صہیونی آبادکاروں اور پولیس فورس کے لیے صبح اور شام کے وقت کھولا جاتا ہے۔

آبادکاروں کی مسجد میں ادائیگی کے دوران مسلمان عبادت گزاروں کے مسجد میں داخلے پر پابندی عائد ہوتی ہے اور انکے شناختی کارڈ ضبط کر لیے جاتے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close