اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں منڈی بہاؤالدین میں نامور شیعہ صحافی عابد حسین عابدی شہید

واضح رہے کہ منڈی بہاؤالدین اس وقت فرقہ پرست کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا گڑھ بن چکاہے

شیعیت نیوز: منڈی بہاؤالدین میں سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گرد بےلگام ، ملکوال میں نامور صحابی اور سماجی شخصیت عابدحسین عابدی تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید، تحریک انصاف کی بزدار حکومت اور پنجاب پولیس تکفیری دہشت گردوں کوقابو کرنے میں ناکام ۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقے ملکوال میں ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی ملک اسحاق گروپ کے دہشت گردوں نے گزشتہ شب فائرنگ کرکے نامور صحافی اور سماجی رہنماعابد حسین عابدی کو بےدردی سے شہید کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ اور تحریک لبیک خادم لنگڑا گروپ نے مسجد وامام بارگاہ سکینہ ؑ نیوکراچی کو آگ لگادی

واضح رہے کہ منڈی بہاؤالدین اس وقت فرقہ پرست کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا گڑھ بن چکاہے، 24محرم الحرام کو ہیلاں تحصیل پھالیہ منڈی بہاؤالدین میں مرکزی جلوس25محرم شہادت امام زین العابدین ؑ کے لائسنسدار اور ایم ڈبلیوایم ضلع منڈی بہاؤالدین کے سیکریٹری جنرل ملک غلام قمر عباس کے چھوٹے بھائی ملک علمدار حسین کو صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد جاتے ہوئے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دوستی کے لبادے میں چھپے پاکستان کےبدترین دشمن سعودی عرب کی وطن عزیز پر ایک اور کاری ضرب

ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی ، اورنگزیب فاروقی اور رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم کے حالیہ دنوں ضلع منڈی بہاؤالدین میں مسلسل دورہ جات اور وہاں شیعہ مکتب فکر کے خلاف فرقہ وارانہ تقاریر منڈی بہاؤالدین میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں اضافے کا سبب بنی ہیں، مقامی شیعہ عمائدین نے محرم الحرام سے قبل ہی ضلعی انتظامیہ کو تحریری صورت میں علاقے میں بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ منافرت سے آگا ہ کیا تھا لیکن انتظامیہ نے ان خدشات کو ماضی کی طرح غیر سنجیدہ لیا اور اس کے نتائج آج سامنے آرہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close