اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور فحش امریکی اداکارہ کےخفیہ تعلقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

گزشتہ ماہ اداکارہ لنڈسے لوہان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں

شیعت نیوز: فحش امریکی اداکارہ، فیشن ڈیزائنر اور موسیقارر لنڈسے لوہان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان خفیہ تعلقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔ لنڈسے لوہان کے والد نے اپنی بیٹی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔ گزشتہ ماہ اداکارہ لنڈسے لوہان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ دی نیویارک پوسٹ ٹیبلوئڈ پیج 6 کے ایڈیٹر کے مطابق لنڈسے لوہان اور سعودی ولی عہد نہ صرف ایک دوسرے کے قریب تھے بلکہ دونوں کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بھی ہوتا رہا ہےاور لنڈسے سعودی شہزادے کے نجی جہاز میں بھی گھومتی رہی ہیں، اس کے علاوہ انہیں محمد بن سلمان نے مہنگے تحائف بھی دئیے۔ تاہم لنڈسے لوہان کے والد مائیکل لوہان نے اپنی بیٹی کے سعودی ولی عہد کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی وضاحت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے ولی عہد بن سلمان لنڈسے لوہن کے عشق میں پھنس گئے

حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں مائیکل نے اپنی بیٹی اور سعودی ولی عہد کے تعلقات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں صرف دوست ہیں اور دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔

مائیکل لوہان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی مشرق وسطیٰ میں بہت سے بااثر لوگوں کے ساتھ دوستی ہے۔ لنڈسے اور محمد سلمان کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب ان کی بیٹی مشرق وسطیٰ میں مہاجرین کی مدد کرنے گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد بھارت جا سکتے ہیں تو عمران ایران کیوں نہیں؟؟؟

مائیکل نے مزید کہا کہ کسی نے بھی میری بیٹی کے اس اچھے کام کے بارے میں نہیں لکھا جو اس نے شامی پناہ گزین کی مدد کرکے کیا تھا، سب صرف بری باتیں اور افواہیں ہی سننا چاہتے ہیں۔ لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ میری بیٹی اور سعودی پرنس کے درمیان تعلقات کی نوعیت ویسی نہیں جیسا لوگ سوچتے ہیں بلکہ دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے اور کچھ نہیں۔

جب مائیکل لوہان سے جمال خشوگی قتل کے بعد کھڑے ہونے والے تنازع کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ خشوگی کے قتل کے حوالے سے ابھی تک کچھ بھی ثابت نہیں ہوا ہے۔ لنڈسے کے مطابق محمد بن سلمان بہت اچھے انسان ہیں اور وہ جب ان کے ساتھ ہوتی ہے تو خود کو محفوظ سمجھتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لنڈسے لوہان میڈیا کی خبروں کی زینت بن چکی ہیں جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اسکارف پہنے ہوئے تصویر شیئر کی تھی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close