اہم ترین خبریںسعودی عرب

ٹرمپ کی شکست کو فتح میں بدلنے کیلیے محمد بن سلمان کا بڑا اقدام، اہم انکشاف سامنے آگیا

شیعیت نیوز : امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی شکست کے بعد سعودی ولی عہد بن سلمان کی جان پر بن آئی ہے جس کے بعد ٹرمپ کی شکست کو فتح میں تبدیل کرنے کیلیے محمد بن سلمان نے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شاہی خاندان کی خبریں لیک کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ مجتہد نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو فتح دلوانے کیلیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بڑی سرمایہ کاری کی تھی جو ٹرمپ کی شکست کے ساتھ ہی ڈوب گئی ہے تاہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اس کے علاوہ بھی کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مجتہد کے مطابق جوبائیڈن کی جانب سے صدارتی حلف اٹھانے کے بعد سی آئی اے کو سعودی صحافی جمال خاشوگجی کے قتل کی رپورٹ پبلک کرنے کے احکامات دیے جائیں گے جس میں اصل قاتلوں کے نام سامنے آجائیں گے ساتھ ہی یمن جنگ سے دستبرداری اور امریکی اسلحے کی واپسی کا حکم نامہ بھی صادر کیا جائے گا جس سے سعودی عرب کی اور بالخصوص فتنہ پرور محمد بن سلمان کی ساکھ زمین بوس ہوجائی گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ٹرمپ کی رسوائی، عدالت نے دھاندلی کی درخواست خارج کردی

اس صورتحال کے پیش نظر سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے اور ٹرمپ کو فاتح بنوانے کیلیے ٹرمپ کے داماد جیریڈ کشنر کو بلینک چیک دیا ہے۔

اس چیک کا مقصد مختلف ریاستوں میں دھاندلی کے نام پر چلنے والے کیسز میں وکیلوں کے تمام اخراجات برداشت کرنا اور کسی بھی قانونی جھانسے سے جوبائیڈن کو ناکام قرار دلوانا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی پشت پناہی میں متحدہ عرب مارات سمیت دیگر عرب ریاستوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا اور ان تمام ریاستوں میں سہولت کاری کے فرائض سعودی عرب نے انجام دیے تھےتاہم اب ٹرمپ کی شکست کے بعد ان تمام ریاستوں بالخصوص سعودی عرب کے ولیعہد بن سمان کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close