اہم ترین خبریںپاکستان

فیصلہ ھوگیا ! رمضان کی نمازیں ، یوم علیؑ اور یوم القدس کے اجتماعات پر کوئی پابندی نہیں ہوگی

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کورونا وائرس کی عدم پھیلاؤ کہ حوالے سے حکومت کو ملت جعفریہ کہ مکمل تعاون کا یقین دلایا اور شیعہ مراجعین کے فتاویٰ کا بھی ریفرنس میٹنگ میں دیا ۔

شیعت نیوز: صدر مملکت جناب عارف علوی کی صدرات میں ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی بڑی بیٹھک میں فیصلہ ھوگیا کہ نماز جماعت و اعتکاف کی انجام دہی کے لیے حکومت کی جانب سے بنائے گئے ضوابط کی پابندی کرناہوگئی جبکہ یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب (ع) اور یوم القدس کے اجتماعات بھی تمام تر احتیاط تدابیر پہ عمل کرتے ہوئے انجام پزیر ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی اور سعودی جیلوں سے فلسطینیوں کی رہائی کی کوشش جاری رکھیں گے۔ حماس

صدر مملکت کی زیر صدارت منعقدہ اس اعلی سطحی میٹنگ میں مکتب اھلبیت (ع) کی نمائندگی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، شیعہ علماء کونسل کےرہنمامولانا عارف واحدی اور مولانا محمد امین شہیدی نے کی ۔

یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی کے اہم رہنما اور مولانافضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی شاہ عبدالعزیز کورونا وائرس سے جابحق

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کورونا وائرس کی عدم پھیلاؤ کہ حوالے سے حکومت کو ملت جعفریہ کہ مکمل تعاون کا یقین دلایا اور شیعہ مراجعین کے فتاویٰ کا بھی ریفرنس میٹنگ میں دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے پرمولانافضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی مفتی کفایت اللہ گرفتار

اس موقع پہ علماء کرام نے نماز با جماعت ، اعتکاف کیساتھ ساتھ شہادت مولائے متقیان حضرت علی کی مجالس و جلوس جائے عزا و یوم القدس کہ انعقاد اور حکومت کی جانب سے اعلان کردہ قواعد و ضوابط اور فیصلہ جات کیساتھ تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close