پاکستان

ملت جعفریہ کے احتجاج سے خوفزدہ امریکی قونصلیٹ جنرل نے اضافی سیکیورٹی کا مطالبہ کر دیا

امریکی قونصلر جنرل کا آئی جی پنجاب سے پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کا مطالبہ

شیعت نیوز :ملت جعفریہ کے احتجاج کے اعلان پر لاہور میں واقع امریکی قونصلیٹ میں خوف و ہراس کی فضاء چھا گئی۔امریکی قونصلر جنرل کا آئی جی پنجاب سے پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کا مطالبہ ۔

یہ بھی پڑھیں :تمام شیعہ تنظیمات کا 12 جنوری کو اسمبلی ہال تا امریکی قونصلیٹ لاہور مردہ باد امریکہ ریلی نکالنے کااعلان

اطلاعات کے مطابق سردار مقاومت جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں پر امریکی حملے کے خلاف ملت جعفریہ کے احتجاج کے اعلان پر امریکی قونصل خانے میں خوف کی فضاء چھا گئی۔ زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل سمیت ملت جعفریہ کی دیگر جماعتوں اور اداروں کیجانب گزشتہ دنوں کی گئی مشترکہ پریس کانفرنس میں 12 جنوری کو پنجاب اسمبلی تا امریکن قونصلیٹ تک’’مردہ باد امریکہ‘‘ ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد میں ہزاروں افراد کا سردار قاسم سلیمانی کی حمایت اور امریکاکے خلاف مارچ

زرائع کے مطابق امریکن قونصل جنرل کیتھرین راڈیگیز نے آئی پنجاب شعیب دستگیر سے ملاقات کی۔ امریکی قونصلیٹ جنرل کیتھرین راڈیگیز اور قونصلیٹ کے سکیورٹی آفیسر افضال عارف نے آئی جی سے پرزور مطالبہ کیا کہ مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر شیعہ جماعتوں کی جانب سے 12 جنوری کو منعقدہ کی جانے والی احتجاجی ریلی پر پابندی لگاتے ہوئےامریکی قونصلیٹ اور عملے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی کی فضاءاللہ اللہ اکبر ۔۔۔۔۔امریکا شیطان الاکبر کےنعروں سے گونج اٹھی

یاد رہے کہ بغداد میں امریکی جارحیت کے خلاف ملت جعفرہ کی نمائندہ جماعتوں کی جانب سے کراچی میں واقع امریکی قونصل پر احتجاجی مظاہرے میں لاکھوں عوام کی شرکت کے بعد اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے سمیت کراچی اور لاہور کے قونصل خانوں اور عملے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close