اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی، ملت جعفریہ کی تمام تنظیموں نے کل شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز : ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین،علماء و ذاکرین سمیت اداروں اور ماتمی انجمنوں سے تعلق رکھنے والے قومی رہنماؤں کا پیر کے روز ایک ہنگامی اجلا س منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملت جعفریہ پاکستان کی تمام تنظیموں ، انجمنوں اور قومی رضاکاروں کی اہم میٹنگ بارگاہ فاطمہ زہرا ؑ میں منعقد ہوئی جس میں اہم فیصلے کیے گئے جن کا اعلان کل شام 5 بجے پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مسالک کو انکے اپنے مسلمہ عقائد کے مطابق مذہبی رسومات اور اجتماعات کی آزادی حاصل ہے تاہم ملک بھر میں ایک مخصوص کالعدم دہشت گرد گروہ غیر ملکی آقاؤں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے میں سرگرم عمل ہے۔

ملت جعفریہ پاکستان کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملت جعفریہ پاکستان اپنے مسلمہ عقائد کے مطابق زندگی گزارنے اور مذہبی رسومات کی انجام دہی کا مکمل حق رکھتی ہے اور یہ حق آئین پاکستان نے ہر شہری کو دیاہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ملعون احمد لدھیانوی کے حکم پرقومی نیوز چینل 24 کی نشریات معطل

ان کاکہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان کو گذشتہ چالیس برس سے نسل کشی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔آج ملت جعفریہ پر کالعدم دہشت گرد گروہ کے عقائد کو تھونپنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ملت جعفریہ پاکستان ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کامیا ب نہیں ہونے دے گی۔

ملت جعفریہ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان ریاستی اداروں اور مقتدر قوتوں کو واضح کر دینا چاہتی ہے کہ کسی تکفیری گروہ کی منشاء کے تحت صحابی اور مقدسات کی تفسیر نہ کی جائے اور اگر علمی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں تو پھر علمی انداز کے ساتھ تحقیقات کا دروازہ کھولا جائے۔

رہنماؤں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان عزاداروں کے خلاف درج کئے جانے والے مقدمات کی سخت مذمت کرتی ہے اور اسے آئین پاکستان کی سخت خلاف ورزی تصور کرتی ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں کی ایماء پر عزاداروں کے خلاف قائم کئے جانے والے مقدمہ کو فی الفور واپس لیا جائے۔

مقررین نے کہا کہ کالعدم دہشت گرد گروہ پاکستان میں انارکی اور فرقہ واریت کو فروغ دے کر ملک دشمن قوتوں امریکہ اسرائیل اور ہندوستان کے ناپاک عزائم کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں تاہم ملت جعفریہ پاکستان اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور کالعدم دہشت گرد گروہوں کے مذمو م و ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر رکھ دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں تکفیریوں کی خوشنودی کی خاطریزیدملعون کے باپ داداپر لعنت بھیجنے کے جرم میں مقدمہ درج

اس موقع پر ملت جعفریہ کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں، ماتمی انجمنوں اور اسکاؤٹس اداروں کے رہنماؤں نے محرم الحرام کے پہلے عشرہ میں پولیس، رینجرز سمیت سول اداروں کی کوششوں اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

اجلاس میں بشمول مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی، آئی ایس او پاکستان کے رکن نظارت مولانا عقیل موسی، جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید شبر رضا، ماتمی انجمنوں کی تنظیم عزاداری کے رہنما شمس الحسن شمسی، ایس ایم نقی، امامیہ آرگنائزیشن کے رہنما سید شمس الحسن، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری،ییام ولایت فاؤنڈیشن کے رہنما عرفان علی، پاک محرم ایسوسی ایشن کے رہنما حیدر عباس، تحریک بیداری امت مصطفی کے مصطفی کرمانی سمیت معروف علماء و ذاکرین میں مولانا رضی حیدر،مولانا شیخ سلیم، مولانا شیخ صادق جعفری، سید علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، مولانا اصغر شہیدی، علامہ علی کرار نقوی، علامہ اطر مشہدی، عباس حیدر، اسکاؤٹس گروپس کے مہدی حسن سمیت دیگر شریک تھے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close