پاکستان

گلگت، ملی یکجہتی کونسل نے جمعہ کو یوم مردہ باد اسرائیل منانے کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز : ملی یکجہتی کونسل گلگت بلتستان نے جمعہ کے روز یوم مردہ باد اسرائیل منانے کا اعلان کر دیا۔ کونسل کے صوبائی صدر شیخ میرزا علی نے گلگت میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کابینہ نے آئندہ جمعہ کو یوم مردہ باد اسرائیل منانے کا فیصلہ کیا ہے اور گلگت بلتستان میں بھی یوم مردہ باد اسرائیل منایا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں سعودی عرب بھی عرب امارات اسرائیل ڈیل میں شامل ہو جائیگا، ٹرمپ کا انکشاف

انہوں نے کہا ہمیں کسی بھی ملک سے کوئی لینا دینا نہیں، ہر ملک کی اپنی پالیسی ہوتی ہے لیکن ہمارا فرض بنتا ہے کہ اسرائیل کے ناپاک عزائم، ناپاک وجود اور مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کیخلاف آواز بلند کی جائے۔

اس موقع پر نگران صوبائی وزیر مولانا سرور شاہ نے بھی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا وجود ہی ناجائز ہے اور اس کیخلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close