پاکستان

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا وفد لیاقت بلوچ کی سربراہی میں مشہد مقدس پہنچ گیا

وفد کے اراکین جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کریں گے

شیعت نیوز :ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد نے مشہد مقدس میں روضہ امام علی رضاؑ پر حاضری دی۔وفد کے اراکین سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سےشیعہ سنی علماومشائخ کا وفد قاسم سلیمانی کی تعزیت کیلئے ایران روانہ

اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نائب صدر لیاقت بلوچ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد ایران کے شہر مشہد مقدس پہنچ گیا۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی،البصیرہ ٹرسٹ کے چیئرمین سید ثاقب اکبر،رکن اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی،سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان جناب رضیت باللہ اور دیگر ارکان شامل ہیں۔وفد کے اراکین نے مشہد مقدس پہنچ کر مولا امام علی رضاؑ کے روضہ مقدس پر حاضری دی۔

یہ بھی پڑھیں :قاسم سلیمانی اورابو مہدی پر امریکی حملہ اور شیخ زکزاکی کی نائیجیریا میں قید قابل مذمت ہے، ملی یکجہتی کونسل

ملی یکجہتی کونسل کا وفد اپنے دورہ ایران کے موقع پر مجتہدین و علمائے کرام اور ایرانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کر ے گا۔وفد کے ارکان ایران کی مختلف یونیورسٹیوں اور مدارس کے دورہ جات کے بعد اگلے مرحلے میں ایرانی دارلحکومت تہران اور قم المقدسہ کا بھی دورہ کریں گے، جہاں ان کی ملاقات ایران میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے کرائی جائے گی۔ملی یکجہتی کونسل کے ارکان کرمان کا بھی دورہ کریں گے کہ جہاں وہ سردار قاسم سلیمانی کی رہائش گاہ پر شہید کے اہل خانہ سے ملاقات اور ان سے تعزیت کریں گے۔موجودہ صورتحال میں خصوصاً ایران امریکہ انتہائی کشیدگی کے موقع پر پاکستان کی مذہبی قیادت کا دورہ ایران انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close