پاکستان

متحدہ مجلس عمل ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے،علامہ ناظر تقوی کا دعویٰ

شیعیت نیوز:  شیعہ علماء کو نسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے صوبائی دفتر میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ ناظر عباس تقوی،علامہ جی ایم کراروی ،علامہ کا مران حیدر عابدی،یعقوب شہباز سمیت تمام ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی کا خطاب میں کہنا تھا متحدہ مجلس عمل ہی وہی کامیاب جماعت ہے جو اس ملک کو بحرانوں سے نکلنے کی صلاحیت رکھتی ہے گز شتہ بیس سالوں سے سیاست کے نام پر کرپشن لوٹ مار اور عوام کا استحصال کیا جارہا ہے پینے کا پانی ،بجلی ،تعلیم ،صحت اور شہر کا انفرا اسٹریکچر تباہ کردیا گیا ہے اور شہر کراچی کو گندگی کا ڈھیڑ بنا دیا گیا ہے حکمرانوں نے عوام کی خون پسینے اور محنت کی کمائی کو دوبی،لندن،امر یکاو دیگر ممالک میں عربوں روپے کے فلیٹ،بنگلے اور گاڑیاں خرید نے میں میں سرف کردیا ہے اور عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں،متحدہ مجلس عمل اس ملک میں عا د لانہ نظام کے لئے جد وجہد کرے گی ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close