پاکستان

سعودی ایماء پہ فضل الرحمن MMA کی بحالی کہ لیے متحرک

شیعیت نیوز: مولانا فضل الرحمن سعودی عرب کی ایما پر متحدہ مجلس عمل کو متحرک کرنے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کو سعودی عرب سے ہدایت ملی ہیں کہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو روکنے کے لئے متحدہ مجلس عمل کو بحال کیا جائے ،تاکہ اسکے ذریعہ پاکستان میں سعودی اثر و نفوذ باقی رہ سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعود ی عرب پاکستان میں مسلم لیگ ن کی گرتی ہوئی حکومت کے بعد مولانا فضل الرحمن کے ذریعہ اپنا اثر و رسوخ قائم رکھنا چاہتا ہے اس سلسلے میں انہیں متحدہ مجلس عمل کا دوبارہ متحرک کرنے کی ہدایت دی گئ ہیں۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمن نے بھی مذہبی جماعتوں کے اتحاد کو دوبارہ متحرک کرنے کے لئے کوشیش شروع کردی ہیں ، اس سلسلے میں وہ جماعت اسلامی سمیت دیگر مذہبی جماعتوں سے رابطہ کررہے ہیں۔

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close