پاکستان

بھارتی وزیراعظم نریندمودی نہ فقط اسلام بلکہ انسانیت کا بھی دشمن ہے، علامہ اقتدار نقوی

مودی نے اپنی وزارت اعلیٰ میں ظالمانہ اقدام کیے تھے آج ایک بار پھر اُن کی یاد تازہ ہوگئی ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش ایک بار پھر ناکام ہوگئی ہے، بھارت اپنے ملک میں شہریت کے حوالے سے جاری ملک گیر احتجاج کی خفت مٹانے کے لیے مسلسل پاکستان کے خلاف سازشوں مین مصروف ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نہ صرف اسلام دشمن ہے بلکہ انسانیت کا بھی دشمن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یہود وسعود کی یاری سب پر بھاری، اسرائیلی وزیر اعظم کا سرزمین مقدس مکہ کیلئے اہم اعلان

نریندر مودی نے اپنی وزارت اعلیٰ میں ظالمانہ اقدام کیے تھے آج ایک بار پھر اُن کی یاد تازہ ہوگئی ہے، کشمیری مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کو دو سو دن ہوگئے ہیں لیکن کشمیری مسلمانوں کے حوصلے جواں ہیں،کشمیری مسلمانوں کو خوراک اور ادوایات کی قلت ہے ، اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی بے حسی قابل افسوس ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل افغان مہاجرین کے لیے کوششیں کرسکتے ہیں تو کشمیری مسلمانوں کے لیے کیوں نہیں کی جاسکتیں، پاکستانی حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر کردار قابل افسوس ہے، عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر پر مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں زہریلی گیس سے اموات کی شفاف تحقیقات کے بعد حقائق منظرعام پر لائے جائیں، علامہ ساجد نقوی

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، ثقلین نقوی، محمد اصغر تقی، علی رضا زیدی، زعیم زیدی، اسد عباس عسکری اور دیگر موجود تھے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: اسلامی انقلاب کی کرنیں پاکستان سمیت پورے خطے پر اثرانداز ہوئی ہیں،علامہ اقتدار نقوی

یہ خبرلازمی پڑھیں: ایران امریکا تنازعہ ،وزیر اعظم عمران خان امریکی ڈکٹیشن کے تابع نظر آتے ہیں، علامہ اقتدار نقوی

 

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close