اہم ترین خبریںپاکستان

یکم محرم الحرام1442ہجری 21 اگست اور یومِ عاشور 30 اگست کو ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغاز جمعہ 21 اگست کو ہونے کا امکان ہے جبکہ یوم عاشور 30 اگست کو ہوگا۔

شیعیت نیوز: محرم الحرام کا چاند جمعرات 20اگست کو نظرآنے کےبعد پاکستان میں نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغاز جمعہ 21 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغاز جمعہ 21 اگست کو ہونے کا امکان ہے جبکہ یوم عاشور 30 اگست کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: محرم سے قبل مجالس و جلوس کے راستوں پر انتظامات نامکمل ہوئےتو احتجاج کیا جائے گا، جعفریہ الائنس

محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اگست کو ہوگا۔محرم الحرام 1442 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی 20 اگست جمعرات کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، رینجرز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پر دستیاب ریکارڈ کے مطابق پاکستان میں یکم محرم الحرام 21 اگست کو ہوگی جبکہ یوم عاشور یعنی 10 محرم الحرام 30 اگست کو ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close