کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

کشمیر میں بھارتی جارحیت نے امت مسلمہ کی غیرت کو للکارااور سعودی فوجی اتحاد تماشائی بناہواہے، محسن اصغری

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار انسانیت دشمن ہے، جبکہ کشمیر کے دفاع کیلئے امت مسلمہ افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور ہر حال میں کشمیر کا دفاع کرنے کیلئے میدان میں آئے گی۔

شیعت نیوز: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحیت نے امت مسلمہ کی غیرت کو للکار ہے، جبکہ سعودی عرب کی سربراہی میں 39 ملکی افواج کا اتحاد تماشائی بنا ہوا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ سعودی فوجی اتحاد ایک ڈرامہ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

اپنے بیان میں محسن علی اصغری نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا، کشمیری عوام نے جدوجہد آزادی میں بے شمار قربانیاں دی ہیں، جو رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بھارتی ہٹ دھرمی اور بربریت قابل مذمت ہے ،صرف بیانات نہیں عملی اقدامات کرنے کا قت آگیا ہے، علامہ سبطین سبزواری

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مشورے پر بھارت سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت کو اسرائیلی مشیر یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ سویلین آبادی کو نشانہ بنائیں، اقوام متحدہ کا نوٹس نہ لینا اور مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا ہدف بھی بھارتی جارحیت کے اہم وجوہات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار انسانیت دشمن ہے، جبکہ کشمیر کے دفاع کیلئے امت مسلمہ افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور ہر حال میں کشمیر کا دفاع کرنے کیلئے میدان میں آئے گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close