اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

دین و دنیا کے علوم حاصل کرنیوالے حضرت علیؑ شیر خدا کے طریق پر ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری

حضور نبی کریم (ص) نے حضرت علی علیہ السلام کو مولائے کائنات کے لقب سے نوازا ہے

شیعت نیوز: حضور اکرم (ص) نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو علم کا دروازہ قرار دیا، دنیا کا کوئی علم ایسا نہیں ہے جو آپؑ کی دسترس سے باہر ہو، آقائے دو جہاں (ص) کی طرف سے آپ کو علم کا دروازہ قرار دینا عام بات نہیں، خدمت دین و انسانیت کے جذبہ کے تحت دین و دنیا کے علوم حاصل کرنیوالے حضرت علیؑ شیر خدا کے طریق پر ہیں، اہلبیت اطہارؑ کی عزت، حرمت، تعظیم و تکریم عین ایمان ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس یوسی وفدکی سی ای او ہیلتھ سے ملاقات،سنسنی خیزی سے اجتناب کیا جائے، قاسم علی قاسمی

ڈاکٹر طاہر القادری منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ فکری نشست سے بذریعہ آڈیو لنک خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ خلیل حنفی، علامہ عثمان سیالوی، علامہ امداد اللہ شاہ و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے طیارے کو حادثہ اور ونگ کمانڈرنعمان اکرم کی شہادت، علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ فہم و فراست علم و حکمت کے باب میں حضرت مولا علی علیہ السلام کا مقام و مرتبہ بہت اونچا اور بلند ترین ہے، حضرت علی علیہ السلام نے حضور نبی اکرم (ص) سے ہزاروں احادیث مقدسہ روایت کی ہیں، حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے علمی نکات فتاوی اور بہترین فیصلوں کا انمول مجموعہ اسلامی علوم کے خزانوں کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم حضرت علیؑ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں، میئر کراچی

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی جملہ خصوصیات میں ایک عظیم خصوصیت یہ بھی ہے کہ آپ علیہ السلام نبی اکرم (ص) کے سگے چچا زاد بھائی ہونے کے علاوہ ’’عقد مواخات‘‘ میں بھی آپ کے بھائی ہیں، حضور نبی کریم (ص) نے حضرت علی علیہ السلام کو مولائے کائنات کے لقب سے نوازا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close