اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کا رہنما مولوی عقیل معصوم بچی کیساتھ جنسی درندگی کےالزام میں گرفتار

تفصیلات کے مطابق وطن عزیز کو فرقہ وارانہ منافرت اور دہشت گردی کے بھینٹ چڑھانے والی سعودی نواز کالعدم جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے کارندے اب پاکستان میں جنسی درندگیوں کی وحشت ناک داستانیں رقم کرکے ملک وقوم کو بدنام کرنے کا سبب بن رہے ہیں

شیعیت نیوز: کالعدم تکفیری وہابی دہشت گردجماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی ملک اسحاق گروپ کا مولوی عقیل احمد نابالغ بچی کے ساتھ ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں بہاولپورمیں گرفتار، مقدمہ درج ، ملزم نےاپنے ہی مدرسے میں قرآن مجید کی طالبہ 7سالہ معصوم بچی مسماۃ عظمیٰ کو قریبی کھیت میں لے جاکر جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ بچی کے رونے اور اہل خانہ کے موقع پر پہنچے پر مولوی فرار، پولیس کے تعقب کے بعد ملزم گرفتار ، اعتراف جرم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وطن عزیز کو فرقہ وارانہ منافرت اور دہشت گردی کے بھینٹ چڑھانے والی سعودی نواز کالعدم جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے کارندے اب پاکستان میں جنسی درندگیوں کی وحشت ناک داستانیں رقم کرکے ملک وقوم کو بدنام کرنے کا سبب بن رہے ہیں، ملک کے طول وعرض نے آئے دن دیوبندی مدارس سے کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مولویوں کی اپنے معصوم طلبہ وطالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیسز تیزی کے ساتھ ریکارڈ ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کے بعد تحریک لبیک کے مولوی بھی معصوم بچوں کے ساتھ بد فعلی میں سرگرم

ایسا ہی ایک واقعہ بہاولپور کے علاقے تھانہ چنی گوٹھ کی حدود میں پیش آیا، کالعدم سپاہ صحابہ ملک اسحاق گروپ سے تعلق رکھنے والے مولوی عقیل احمد نے اپنے پاس قرآن پاک کی تعلیم کیلئے آئی 7سالہ نا بالغ بچی کو قریبی کپاس کے کھیت میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

متاثرہ بچی کی والدہ کی جانب سے پولیس کو درج کروائی گئی شکایت میں بتایاگیا ہے کہ متاثرہ بچی معمول کے مطابق صبح 8بجے مولوی عقیل احمد ولد اللہ رکھیہ قوم ڈاہاسکنہ طاہر والی کے مدرسے میں قرآن مجید پڑھنے گئی ۔صبح 10سے 11کے درمیان معمول کے مطابق واپس آجانے والی بچی کوتاخیر ہوئی تو میں اور بچی کا باپ فیض احمد اسے تلاش کرنے نکلے مدرسے کے نزدیک کپاس کی فصل لگی ہے وہاں سے بچی کے رونے کی آواز آئی تو ہم موقع پر پہنچے ہمیں دیکھ کر بدکار مولوی فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس کا فیصلہ قومی سانحے کے 8 سال بعد سامنے آگیا

بعد ازاں پولیس نے ملزم مولوی عقیل احمد کو گرفتار کرلیا ہےجبکہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، تھانہ چنی گوٹھ میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376کے تحت ملزم مولوی عقیل احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ بچی کے والدین نے اس سفاک درندہ صفت مولوی کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close