اہم ترین خبریںپاکستان

انتظامیہ زائرین کومزید تنگ کرنے سے گریز کرے ورنہ ہم احتجاج کی جانب جائیں گے ،علامہ موسیٰ جسکانی

ملتان قرنطینہ آئے یہاں مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد اب جب ان کے گھروں کو جانے کا وقت ہوا تو انتظامیہ نے ان کو مزید روک لیا اور روکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جارہی

شیعت نیوز: صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب علامہ موسی رضا جسکانی نے جاری بیان میں بتایا کہ انتظامیہ کے ساتھ مشاورت ہوئی تھی کہ گزشتہ روز کلیئر ہونے والے زائرین کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا آج جب زائرین بسوں میں سوار ہوئے تو ان کو واپس اتار لیا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ان زائرین کو کچھ وقت اور قرنطینہ میں رکا ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب کا صوبے بھرمیں تبلیغی جماعت کے ارکان اور انکے اہل خانہ کو قرنطینہ کرنے کا حکم

یہ زائرین پہلے تفتان میں بد انتظامی کا شکاررہے اور وہاں سے ملتان قرنطینہ آئے یہاں مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد اب جب ان کے گھروں کو جانے کا وقت ہوا تو انتظامیہ نے ان کو مزید روک لیا اور روکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جارہی ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان افراد کو مزید تنگ کرنے سے گریز کرے ورنہ ہم احتجاج کی جانب جائیں گے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close