اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

علماءکوابھرتے فتنوں سے نوجوان نسل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مولانا طارق جمیل

مسلمانوں کی فلاح و نجات اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے

شیعت نیوز: اتحاد بین المسلمین کے داعی ، ناموردیوبند عالم دین اورممتاز تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ اسلام میں تعصب اور منافرت کی کوئی گنجائش نہیں، اسلام امن، محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے، مسلمانوں کی فلاح و نجات اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے، اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے لاہور میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی کا یورپ سے تعلق رکھنے والے متعدد داعشی دہشت گردوں کو ڈی پورٹ کرنے کا اعلان

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اسلام کا پیغام امن وسلامتی ہے، حضور اکرم ؐنے اپنی امت کیلئے دین اسلام کے بنیادی خدوخال کو واضح کردیا ہے، اللہ کے نبیؐ نے پوری انسانیت کو عزت واحترام میں مساوی قرار دیا ہے، اسلام کی نظر کی میں تمام لوگ آپس میں بھائی بھائی ہیں، علماء کرام امت میں اتحاد پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اس معاشرہ میں علماء کرام کی گرانقدر خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جو امن، سلامتی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مثالی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مفادات کی اسیر استعماری قوتوں سے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کی توقع نہیں رکھنی چاہئے، علامہ ساجدنقوی

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ اس وقت امت میں اتحاد کی ضرورت ہے اور معاشرے کے اندر محبت، رواداری اور دوسروں کیساتھ حسن سلوک اور درگزر کی دعوت عام کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں انتشار اور اختلافات سے بچنا ہوگا اور اسلام کے صحیح تشخص کو اور حضور ؐکی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا اور تمام مسائل کے حل کیلئے امت مسلمہ کو متحد کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امت میں نئے نئے ابھرنے والے فتنوں سے نوجوان نسل کو محفوظ بنانے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close