پاکستان کی اہم خبریں

مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا: وزیر اعظم

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ حل نہیں نکلتا اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ حل نہیں نکلتا اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، بے شک دنیا اسرائیل کو تسلیم کرے، جب تک فلسطین ایسا نہیں کرے گا کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بنیادی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، جب بھی کوئی ملک اسرائیل کو تسلیم کرتا ہے تو سب سے زیادہ مزاحمت فلسطین سے کی جاتی ہے۔ جب اسٹیک ہولڈرز تسلیم نہیں کر رہے تو ہم کیسے تسلیم کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ قائداعظم شروع سے اُن کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close