ایران

 ایرانی عوام کے دشمن ملک میں فتنہ اور فساد برپا کرنا چاہتے ہیں

شیعت نیوز :قم میں ایک دینی مرجع آیت اللہ سید محمد علی علوی نے ایرانی عوام کو دشمن کے منصوبوں کے بارے میں ہوشیار رہنے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے دشمن ملک میں فتنہ اور فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔ آیت اللہ علوی نے کہا کہ مؤمن ایکدوسرے کو موعظہ کرتے ہیں اور مؤمن کی نصیحت بہت ہی اہم ہے۔ آیت اللہ علوی نے ولایت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ولایت بہت ہی اہم مسئلہ ہے اور ولایت میں سرفہرست امام زمانہ (عج) ہیں۔ انھوں نے کہا کہ علماء ، دینی بزرگ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ولایت اس کے بعد ہے۔ انھوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح اور دینی تبلیغ و ترویج کے سلسلے میں ولی فقیہ کا نقش بہت ہی اہم ہے اور جوانوں کو ولایت فقیہ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنی چاہیے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close