اہم ترین خبریںدنیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں شہید کردیا

شیعت نیوز: مقبوضہ وادی کشمیرکے ضلع پلوامہ میں آج بروز بدھ قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا اور بھارتی فوج کے مظالم سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی حکومت نے کشمیر حمایتی برطانوی رکن پارلیمنٹ کو ڈی پورٹ کردیا

قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم کشمیری ناصرف مسلسل شہید ہو رہے ہیں بلکہ گولیوں اور پیلٹ گنوں کا نشانہ بن کر مستقل طور پر نابینا پن اور معذوری کا شکار بھی ہو رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس مسئلہ کشمیر کےحل کیلئےموثرکرداراداکریں، علامہ ساجد نقوی

شہید ہونے والوں میں اب تک دو نوجوانوں کی شناخت ہوئی ہے جن میں سے ایک سید امام الدین اور دوسرا سید علی زید ہیں۔

واضح رہے کہ پانچ اگست کو بھارت کی مرکزی حکومت نے جموں کشمیر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات منسوخ کرکے ریاست کو دو وفاقی حصوں میں تقسیم کر دیا تھا جس کے بعد وادی میں خاصی اضطرابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں موجودہ حالات کے پیش نظر غیر اعلانیہ ہڑتالوں کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوا تھا جو بدستور جاری ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close